پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سرکرلیا

دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، رپورٹ

بدھ 10 جولائی 2024 17:12

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سرکرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا۔دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اس کے علاوہ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کیا۔

(جاری ہے)

چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونی6 بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیما اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند چوٹی ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2024 - 17:12:58

متعلقہ عنوان :