اینٹیگا ٹیسٹ ، جیسن ہولڈر کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست سے بچا لیا
ہفتہ 18 اپریل 2015 12:04
اینٹیگا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء) ویسٹ انڈین لوئر آرڈر بلے بازوں کی مزاحمت نے پہلے ٹیسٹ میں فتح کی انگلش امیدیں چکنا چور کر ڈالیں۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تھا تو ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر98 رنز بنا لئے تھے اور اس کو میچ میں کامیابی کیلئے 340 رنز کی ضرورت تھی۔ میزبان ٹیم کیلئے میچ کا آخری دن بھی کٹھن امتحان سے کم نہ تھا ۔
چائے کے وقفے تک کیریبین ٹیم نے چھ وکٹوں پر 268رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر ترتیب دیا تھا۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے آخری دن صبح کے سیشن میں جیمز اینڈرسن کو استعمال کرنے کے بجائے جیمز ٹریڈ ویل اور سٹوارٹ بروڈ کا داؤ کھیلا۔ابتدائی سات اوورز میں مارلن سیمیولزاور ڈوین سمتھ کی جانب سے صرف ایک رن بنایا جا سکا۔ اس دوران جیمز ٹریڈ ویل نے ڈوین سمتھ کو 65رنز پر کریز چھوڑنے پر مجبورکردیا اورپھر جیمز اینڈرسن نے مارلن سیمیولز کا 23رنز پر قصہ تمام کردیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے