زخمی فاسٹ باؤلر احسان عادل بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچز سے باہر،عمر گل متبادل ہونگے

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:22

زخمی فاسٹ باؤلر احسان عادل بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچز سے باہر،عمر گل متبادل ہونگے

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان عادل بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22سالہ احسان عادل دوسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف بقیہ ایک روزہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان فاسٹ باؤلر کے متبادل کے طور پر عمر گل کو بھیجنے کی درخواست کر دی ہے اور وہ آج شام ہی بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 12:22:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :