بنگلہ دیش میں نئی ٹیم کھیل رہی ہے مشکلات تو ہوں گی،مصباح الحق

اتوار 19 اپریل 2015 21:03

بنگلہ دیش میں نئی ٹیم کھیل رہی ہے مشکلات تو ہوں گی،مصباح الحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں نئی ٹیم کھیل رہی ہے مشکلات تو ہوں گی ۔ اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر تنقید کرنا میڈیا کا حق ہے ۔ کھلاڑریوں سے متعلق جواب بورڈ ہی دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ماضی کی طرح تو ترنوالہ نہیں رہی۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہمیشہ ہوم گراؤنڈ فیورٹ ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹیم کو فارم میں آنے کا وقت لگے گا ٹیسٹ میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں مشکلات نہیں ہوں گی ۔ ٹیم میں ضرورت کے مطابق تبدیلی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ میچ سے متعلق ابھی کوئی تبصرہ نہیں دے سکتا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 21:03:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :