تیسرا ون ڈے، قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

بدھ 22 اپریل 2015 11:05

تیسرا ون ڈے، قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر راحت علی جگہ تجربہ کار عمر گل، آف سپنر سعید اجمل کی جگہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر اور مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی جگہ نوجوان بلے باز سمیع اسلم کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر راحت علی، سپنر سعید اجمل اور مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز میں کسی خاص کاکر دگی کا مظاہرہ کر نے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے بینچ پر بیٹھے دیگر کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 11:05:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :