جیتا میچ ڈرا کروا دیا، بھارتی فینز ارشدیپ سنگھ پر سیخ پَا

بھارتی بیٹر 15 گیندوں پر 1 رن نہ بنا سکے ، خراب شاٹس کھیل کر آخری 2 وکٹیں بھی گنوا دیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 اگست 2024 15:12

جیتا میچ ڈرا کروا دیا، بھارتی فینز ارشدیپ سنگھ پر سیخ پَا
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست 2024ء ) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھارت نے ڈرامائی انداز میں آل آئوٹ ہوکر ڈرا کروا دیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے، آئی لینڈرز کی جانب سے پاتھم نسانکا 56 اور ڈینتھ ویلالیگے 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسان ہدف کے تعاقب میں کپتان روہت شرما نے 58، ویرات کوہلی 24، کے ایل راہول 31 جبکہ اکشر پٹیل 33 رنز بناسکے اور پوری ٹیم محض 47.3 اوورز میں 230 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتامی اوورز میں بھارت کو 15 گیندوں پر محض 1 رنز درکار تھا جبکہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں لیکن پارٹ ٹائم سپنر اسالانکا نے مسلسل دو گیندوں پر دوبے اور ارشدیپ سنگھ کی وکٹیں لیکر بھارتی بیٹرز کو ایک رن بنانے سے باز رکھا اور میچ ڈرا کروا دیا۔

(جاری ہے)

لائیو کمنٹری کے دوران بھارتی سپورٹس چینل کے لوگ میچ ڈرا ہونے پر حیران رہ گئے جبکہ متعدد افراد نے ارشدیپ سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر محض ایک رن بنانے میں بھی ناکامی کے بعد بھارتی فاسٹ باولر کیخلاف کئی مضحکہ خیز تصاویر بھی شیئر ہوئیں جو وائرل ہورہی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/08/2024 - 15:12:47