پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی‘چار پھر بھی فائنل سے محروم

پیر 5 اگست 2024 13:38

پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

(جاری ہے)

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔ساؤتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم براون 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے ا?ندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔
وقت اشاعت : 05/08/2024 - 13:38:25

متعلقہ عنوان :