بنگلہ دیش نے پاکستان کو8وکٹوں سے بد ترین شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

بدھ 22 اپریل 2015 21:51

بنگلہ دیش نے پاکستان کو8وکٹوں سے بد ترین شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء ) بنگالی ٹائیگرز نے گرین شرٹس کی دھنائی کردی ،اپنی سرزمین پر کوئی میچ نہ جیتنے دیا، بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں8وکٹوں سے بد ترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں کلین سویپ اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایشیائی ٹیم کیخلاف ایک روزہ سیریز جیت لی ۔

بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف2وکٹوں کے نقصان پر39.2آوورز میں پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی ظرف سے تمیم اقبال نے 64،سمویا سر کار نے127اور مشفیق الر حیم نے 49رنز بنا کر بنگلہ دیش کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 49اوورز میں 250رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔اظہر علی 101،سمی اسلم 45 اور حارس سہیل نے 52رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی جانب سے آخری 8وکٹیں صرف 47رنز کا ہی آضافہ کر سکیں۔بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز سمویا سرکار کو 127رنز بنانے پر مین آف دی میچ جبکہ تمیم اقبال کو سیریز میں 2سنچریاں کے ساتھ 312رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، سیریزمیں بدترین شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پرچلاگیا۔بدھ کو میر پورکے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور اپنا ون ڈے ڈیبیو کر نے والے سمی اسلم نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہو ئے 91کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا۔سمی اسلم 45رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سمی اسلم کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد105رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 4رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔نئے انے والے بیٹسمین ہارس سہیل نے اظہر علی کے ساتھ مل کر 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔

203رنز کے مجموعی سکور پر اظہر علی 101رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔اظہر علی نے 10چوکو ں کی مدد سے 101رنز بنائے۔جس کے فوراً بعد حارس سہیل بھی 52رنز بنا کر نشرفی مر تضیٰ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے آخری 8وکٹیں صرف 47رنز کا ہی آضافہ کر سکیں ۔اور پوری ٹیم 250رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔محمد رضوان 4،فواد عالم 4،سعد نسیم 22،وہاب ریاض 7،عمر گل صفر ،جنید خان 4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مر تضیٰ،روبیل حسن،عرفات سنی اور شکیب الحسن نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 39.2آوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے64سمویا سرکار نے127اور مشفیق الرحیم نے 49رنز بنائے ۔پاکستان کی طرف سے جنید خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 21:51:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :