, پشاور،ریگی فٹبال ٹورنامنٹ میں وزیر ستان الیون کی کامیابی ,

بدھ 22 اپریل 2015 22:17

, پشاور،ریگی فٹبال ٹورنامنٹ میں وزیر ستان الیون کی کامیابی ,

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء) ریگی الیون فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز، پہلے میچ وزیر ستان الیون نے جمرود فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی این اے تھرے کے رہنما شاہد خان خلیل مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری گوہر خان خلیل سمیت دیگر اہم شخصیا ت بھی موجود تھے ۔

ریگی فٹبال گراؤنڈ پر جاری اپنی مدد آپ کے تحت ریگی الیون فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز شروع ہوگیا جس میں پہلا میچ وزیر ستان الیون اور جمرود فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں وزیر ستان الیون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا بغیر کسی نتیجے برابر رہا جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف میں وزیر ستان الیون کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوگول سے کامیابی حاصل کرلی پہلا گول کھیل کے 46 ویں منٹ میں شعیب جبکہ دوسرا گول ناصر نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی این اے تھری ٹاؤن تھری کے امید وار شاہد خان خلیل مہمان خصوصی تھے جن کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹو نکالے انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات پر ٹیم کیلئے دس ہزار رہے کیش کا بھی اعلان کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکرٹری گوہر خان خلیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ ایک ماہ سے بھرپور انداز سے جاری جس میں فاٹا سمیت خیبرپختونخوا کے بہترین 38 کلبوں نے حصہ لیا جس کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جبکہ دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ۔,

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 22:17:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :