پاکستان میں سسٹم کو ٹھیک کیے بنا کرکٹ ٹیم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 22:39

پاکستان میں سسٹم کو ٹھیک کیے بنا کرکٹ ٹیم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی: عمران خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کو واحد ورلڈکپ جتوانے والے ماضی کےعظیم کپتان عمران خان نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ تھا کہ ملک میں اچھا سسٹم نہ ہونے کے باعث پاکستان کی کرکٹ ایک نہ ایک دن ایسی صورتحال کا شکار ہوجائے گی۔

ملک میں کرکٹ کے ٹیلنت کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم ایک بہتر سسٹم کے نہ ہونے کے باعث پاکستان کی کرکٹ تنزلی کا شکار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے آسٹریلیا کی طرح ایک بہترین سسٹم بنانا ہوگا تب ہی پاکستانی ٹیم دنیا کی صف اول کی ٹیم بن پائے گی۔
وقت اشاعت : 22/04/2015 - 22:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :