لٹن داس اور مستفیض الرحمن بنگلہ دیشی ٹی 20 سکواڈ میں شامل

جمعرات 23 اپریل 2015 12:35

لٹن داس اور مستفیض الرحمن بنگلہ دیشی ٹی 20 سکواڈ میں شامل

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے نوجوان بیٹسمین لیٹن داس اور بائیں ہاتھ کے پیسر مستفیض الرحمٰن کو بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے ، بی سی بی کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم میں مومن الحق اور روبیل حسین کی جگہ لیں گے جنہیں آرام کرایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان دو نئے کھلاڑیوں کے علاوہ سکواڈ میں تمیم اقبال، رونی تالکدار، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، صابر رحمٰن، مشرفی مرتضیٰ، تسکین احمد، ابوالحسن اور عرفات سنی بھی شامل ہیں۔ چیئرمین آف سلیکٹرز فاروق احمد کے مطابق لٹن داس فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی بہترین بیٹنگ کے سبب پہلے ہی نگاہ میں تھے جبکہ مستفیض الرحمٰن بھی ذہین بالر ہیں جو انڈر 19 اور اے ٹیم کی جانب سے اچھا کھیل پیش کر چکے ہیں اور ان کی بائیں ہاتھ سے بالنگ ایک اضافی آپشن ہوگی۔

وقت اشاعت : 23/04/2015 - 12:35:40