اولمپک کمیٹی کا" واڈا" کی اتھارٹی کے احترام اور کلین ایتھلیٹس کے حقوق کے تحفظ پر زور

ہفتہ 10 اگست 2024 18:46

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کے صدر تھامس باخ نے مستقبل کے اولمپکس کے لیے کلین ایتھلیٹس کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ فریم ورک سے آزاد قوانین کلین ایتھلیٹس کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق تھامس باخ نے واضح کیا کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی اتھارٹی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ہمیشہ تمام فریقوں سے واڈا کے اختیار ات کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور آئی او سی نے اینٹی ڈوپنگ کا کام انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( آئی ٹی اے) اور تصفیوں کا معاملہ کورٹ آف آربیٹرییشن فار اسپورٹس ( سی اے ایس ) کو سونپا ہے۔تھامس باخ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو واڈا کے کام پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق بات چیت کے ذریعے ایک معاہدے پر پہنچیں گے تاکہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے ایک منصفانہ ماحول میں مقابلوں اور منصفانہ سلوک کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔
وقت اشاعت : 10/08/2024 - 18:46:08

متعلقہ عنوان :