,اقبال ظہور اکیڈمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپالو سپورٹس کو 3 رنز سے ہرا دیا

آغاز شمشیر علی اور محمد ثاقب کی سینچریاں اور مراد کی 5 وکٹیں,

جمعرات 23 اپریل 2015 21:03

,اقبال ظہور اکیڈمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپالو سپورٹس کو 3 رنز سے ہرا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) اپالو سپورٹس اور اقبال ظہور اکیڈمی کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیو ٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ اقبال ظہور اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ محمد ثاقب نے 104، اویس 63، اور مراد نے 45 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے فیضان رضا نے 3/39 اور آغا شمشیر علی نے 2/45 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس 40 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 307 رنز بنا سکی۔ آغا شمشیر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142، شاہد رحمت 60 ، انس رضا 40 اور نعمان ڈار نے 39 رنز بنائے۔ اقبال ظہور اکیڈمی کی طرف سے مراد نے 5/59، عدنان 3/59 اور ہریرہ نے 2/15 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے آغا شمشیر علی کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

وقت اشاعت : 23/04/2015 - 21:03:14