مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس نے نیشنل بینک اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

منگل 13 اگست 2024 12:40

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2024ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ \932
وقت اشاعت : 13/08/2024 - 12:40:11

متعلقہ عنوان :