کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی جوڑی دار ڈیزائر کراؤزیک پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

منگل 13 اگست 2024 12:50

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2024ء) کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی جوڑی دار ڈیزائر کراؤزیک پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی جوڑی دار ڈیزائر کراؤزیک پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نےخواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈا کی نامور ٹینس سٹار گیبریلا ڈابرووسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی جوڑی دار ڈیزائر کراؤزیک پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نےسخت مقابلے کے بعد کینیڈا کی نامور ٹینس سٹار گیبریلا ڈابرووسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو6-7(2-7)،6-3 اور 7-10سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ \932
وقت اشاعت : 13/08/2024 - 12:50:12

متعلقہ عنوان :