سیرا ایرانی اور جیسمین پاؤلینی سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 15 اگست 2024 17:11

سیرا ایرانی اور  جیسمین پاؤلینی سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سیرا ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں اکاترینا الیگزینڈروا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانا دمتریوینا سیزیکووا پر مشتمل روسی حریف جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔ویمنز ڈبلز مقابلے کے دوسرے رائونڈ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سیرا ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد اکاترینا الیگزینڈروا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانا دمتریوینا سیزیکووا پر مشتمل روسی حریف جوڑی 6-4،1-6 اور 6-10سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔\932
وقت اشاعت : 15/08/2024 - 17:11:45

متعلقہ عنوان :