خانیوال،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم میں والی چیمپئن شپ کاانعقاد

جمعرات 15 اگست 2024 17:13

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم میں والی چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔ فائنل میچ کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سیدہ سنبل جاوید تھیں جنہوں نے ربن کاٹ کر باقاعدہ چیمپئن شپ کے فائنل ایونٹ کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حفیظ خان نے اسسٹنٹ کمشنر کا تعارف کروایا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد نگر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کو دپچسب مقابلے کے بعد 25,15اور25,18سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین رنر آپ رہی اسٹنٹ کمشنر سیدہ سنبل نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویثرن کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری ضلع میں سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حفیظ خان کی کوششوں کو سراہا جو وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کررہے۔ انہوں نے سپورٹس ایسوسی ایشن پر بھی زور دیا کہ وہ کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت کریں تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔\378
وقت اشاعت : 15/08/2024 - 17:13:01