پشاور،جشن آزادی کی مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
جمعرات 15 اگست 2024
17:19
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) جشن آزادی کی مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس
پشاور میں سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے
کھیل وامورنوجوانان سید فخر جہان تھے۔مشیر
کھیل نے مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کئے۔
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر خان،الپائن کے صدر ابو ظفر صادق، سیکرٹری قرار حیدر،صوبائی سیکرٹری نجیب خٹک اور ایڈمنسٹریٹر
پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پرمشیر
کھیل سید فخر جہان نے کلائمبنگ سپورٹس کی تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کلائمبنگ سپورٹس پر بھی توجہ دے رہی ہے تاکہ دوسرے کھیلوں کی طرح ہمارے صوبے کے کھلاڑی اس گیم میں بھی ملک کا نام روشن کرسکیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کہ حکومت کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات مستقبل قریب میں رونما ہوں گے ۔مشیر
کھیل نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں بھی کلائمبنگ سپورٹس کی بنیادی سہولیات میسر کی جائیں گی اور اس گیم کے لئے کوچز کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کے میرے دروازے کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،جس کے نتائج کے مطابق لڑکیوں کے انڈر 8 کے مقابلوں میں عاصمہ نے گولڈ،میمونہ نے سلور،حوریہ نے براونز میڈل حاصل کیا،اوپن کلاسک کیٹگری میں واجد نے گولڈ میڈل،تنویر احمد نے سلور جبکہ امجد نے براونز میڈل جیت لیا۔
اسی طرح اوپن سپیڈ کیٹگری میں ابوذر نے گولڈ،ظہیر احمد نے سلور جبکہ حذیفہ نے براؤنز میڈل اپنے نام کرلیا۔ انڈر 12 کیٹگری میں امیمہ نے طلائی،بختاور نے چاندی جبکہ فاطمہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،کلاسک میں مناحل افضل نے پہلی،عظمیٰ نے دوسری اور ملیحہ ناز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔اسی طرح بوائز کے مقابلوں میں انڈر 8 میں حسنین نے گولڈ،احمد نے سلور اور عزیر نے براونز میڈل جیت لیا۔
انڈر 10 کیٹگری میں سفیان احمد،احمد زید اور منیب نے بالترتیب گولڈ،سلور اور براونز میڈل جیت لیا۔انڈر 12 میں سبحان نے پہلی،حسن نے دوسری اور افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔انڈر 14 میں عباس نے گولڈ،اصغرعلی نے سلور جبکہ راشد نے براونز میڈل اپنے نام کرلیا۔انڈر 16 میں توحید نے گولڈ، عدنان نے سلور،سلیم نے براؤنز میڈل جیت لیا۔