مظفرگڑھ،جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والا کبڈی میچ برابر رہا

جمعرات 15 اگست 2024 17:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) مظفرگڑھ میں جشن آزادی کے سلسلے میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام فیصل سٹیڈیم میں کبڈی کا مقابلہ منعقد ہوا ۔کبڈی کا مقابلہ عاشق پٹھان اور عمران چانڈیہ کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا۔ کبڈی کا مقابلہ 24، 24 سے برابر رہا۔ دلچسپ مقابلے سے شائقین بہت لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی، ڈی پی او سید حسنین حیدر اور ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ مہمان خصوصی تھے۔ مہمانوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فوٹو بنوائے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور ایم پی اے نے دونوں ٹیموں کو ٹرافی دی۔\378
وقت اشاعت : 15/08/2024 - 17:20:18

متعلقہ عنوان :