جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والا ہاکی میچ علی پور کی ٹیم نے جیت لیا

جمعرات 15 اگست 2024 17:23

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) جشن آزادی کے سلسلے میں تفریحی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں ہاکی کا میچ کھیلا گیا۔ہاکی کا میچ مظفرگڑھ ہاکی کلب اور علی پور ہاکی کلب کی ٹیموں کے درمیان کھلا گیا۔دلچسپ مقابلے کے بعد ہاکی کا میچ علی پور کی ٹیم نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،مظفرگڑھ میں ہاکی کے فروغ کے لیے آسٹروٹرف دی جائے گی۔میچ کے اختتام پر انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی ۔
وقت اشاعت : 15/08/2024 - 17:23:56

متعلقہ عنوان :