قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن قابل اعتراض پارٹی سے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:52

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن قابل اعتراض پارٹی سے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن ایک قابل اعتراض پارٹی سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ایک اطلاع پر صوبائی دارلحکومت میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں ممکنہ طور پر شراب اور شباب کی محفل جاری تھی اور وہا ں سے دیگر افراد کے ساتھ 22سالہ رضا حسن کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب کے استعمال پر پابندی عائد ہے اور آئین میں اس کے لیے سزا موجود ہے۔ اس سے قبل پی سی بی نے پینٹنگولر کپ کے دوران کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا تھا اور رضا حسن کا سمپل اے ٹیسٹ جب واڈا کی ملائیشیا میں موجود لیباٹری بھیجا گیا تو وہاں سے آنے والی رپورٹ کے مطابق رضا حسن پر کوکین کا استعمال ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے دو رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو ان پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ رضا حسن 1ون ڈے اور 10ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/04/2015 - 15:52:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :