زمبابوین کرکٹ یونین نے ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے 5لاکھ ڈالرز طلب کر لیے

اتوار 26 اپریل 2015 16:24

زمبابوین کرکٹ یونین نے ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے 5لاکھ ڈالرز طلب کر لیے

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ یونین نے ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے 5لاکھ ڈالرز طلب کر لیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رقم میں کھلاڑیوں کے ایئر ٹکٹس اور میچ فیس بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ یونین اگلے 24گھنٹوں میں دورہ پاکستان سے متعلق تصدیق کرے گی ،زمبابوے کے دورہ پاکستان میں 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ،تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے اور مہما ن ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام کرے گی ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 16:24:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :