بی سی سی آئی کے سابق سربراہ این سری نواسن پر ساتھیوں کی جاسوسی کا الزام

اتوار 26 اپریل 2015 20:26

بی سی سی آئی کے سابق سربراہ این سری نواسن پر ساتھیوں کی جاسوسی کا الزام

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) بی سی سی آئی کے سابق سربراہ این سری نواسن پر ساتھیوں کی جاسوسی کروانے کا الزام کا شک ظاہر کیا جارہا ہے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم چنائی سپر کنگز سے جڑے تنازعہ کے بعد نواسن کو بی سی سی آئی کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی ایک نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سری نواسن نے دوسرے ارکان کی مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے کرکٹ بورڈ کے خزانے سے چودہ کروڑ انڈین روپے خرچ کیے جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بورڈ نئے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کی سربراہی میں معاملے کی باضابطہ تحقیقات کرے گا اور ان تحقیقات کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بورڈ کے سابق سربراہ نے مبینہ جاسوسی کیوں کی اور اس مقصد کیلئے انہوں نے کس کی اجازت سے بورڈ کی رقم خرچ کی ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 20:26:21