آئی پی ایل :رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے پرخچے اڑا دیئے

پیر 27 اپریل 2015 11:45

آئی پی ایل :رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے پرخچے اڑا دیئے

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل۔2015ء) آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو10 وکٹوں سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق دہلی کی ٹیم 19اوورز میں 95رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے ،کورٹنائل نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

جواب میں گیل اور کوہلی نے ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا ،گیل 62اور کوہلی 35رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ دوسری جانب راجستھان رائلز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین میچ موسلا دھار بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 11:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :