چیلسی کے کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ انگلش پلیئرآف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے

منگل 28 اپریل 2015 12:30

چیلسی کے کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ انگلش پلیئرآف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) چیلسی کے مڈ فیلڈر ایڈن ہیزارڈ کو سیزن میں متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں انگلش پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پلیئرآف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ اب تک تمام طرز کے مقابلوں میں18مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھا چکے ہیں اور ان کی مدد سے چیلسی کو لیگ کپ فٹ بال کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں مدد بھی ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں جانتے ہیں کہ اس ایوارڈ کے حقدار ہیں بھی یا نہیں مگر اعزاز کا ملنا ان کے لئے اچھا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 12:30:11