قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو زمبابوے سیریز میں آرام دینے پر غور جاری

منگل 28 اپریل 2015 12:41

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو زمبابوے سیریز میں آرام دینے پر غور جاری

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ک ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کاکر دگی کے باعث کوچ وقار یونس اس وقت ماہرین کرکٹ اور شائقین کی جانب سے شدیدتنقید کی زد میں ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے دوران آرام دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کبیر خان ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں کیوں کہ وہ اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض بھی سر انجام دی چکے ہیں اوراس دوران وقار یونس باہر بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 12:41:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :