پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخی شکست دیکر بنگلا دیشی ٹیم وطن واپس روانہ

ٹیم اور اّفیشل کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے دو مختلف پروازوں سے بنگلا دیش پہنچیں گے

بدھ 4 ستمبر 2024 11:17

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخی شکست دیکر بنگلا دیشی ٹیم وطن واپس روانہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخی فاتح بنگلا دیشی ٹیم اور اّفیشل کراچی ایئر پورٹ سے دو مختلف پروازوں سے وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بنگلا دیشی ٹیم کے کھلاڑی اور اّفیشل رات گئے اسلام اّباد سے کراچی پہنچے۔ انہوں نے گزشتہ رات کراچی کے ہوٹل میں قیام کیا۔وطن واپس جانے والی فاتح ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں کراچی ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا۔ٹیم اور اّفیشل کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے دو مختلف پروازوں سے بنگلا دیش پہنچیں گے۔
وقت اشاعت : 04/09/2024 - 11:17:25

متعلقہ عنوان :