کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کا گولڈن بٹن لینے کے بعد نیا ٹارگٹ چن لیا

سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے چینل کے جمی ڈونلڈسن عرف ’مسٹر بیسٹ‘ کو شکست دینے کے خواہش مند

بدھ 4 ستمبر 2024 11:17

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کا گولڈن بٹن لینے کے بعد نیا ٹارگٹ چن لیا
لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کا گولڈن بٹن حاصل کرنے کے بعد اپنا اگلا گول بتا دیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے بعد صرف ایک دن میں ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا تھا اور اب وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والے چینل کے جمی ڈونلڈسن عرف ’مسٹر بیسٹ‘ کو شکست دینے کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار نیشنز لیگ میں پرتگال کے کروشیا کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں سے خوش گوار انداز میں کیا۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنے چینل ’یو ا?ر کرسٹیانو‘ کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی ہے۔اٴْنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔رونالڈو نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2024 - 11:17:25

متعلقہ عنوان :