یوگینڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، حالت تشویشناک

بدھ 4 ستمبر 2024 11:47

یوگینڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی
کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، وہ اسپتال میں داخل ہیں اور حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، اٴْن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واعہ کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔واضح رہے کہ کینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے جن میں سے بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2024 - 11:47:13

متعلقہ عنوان :