انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ہاکی چیمپئن شپ ایبٹ آباد نے جیت لی
منگل 28 اپریل 2015 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ہاکی چمپئن شپ ایبٹ آباد نے جیت لی،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے مردان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آ ئی کے مرکزی رہنما آصف زبیر شیخ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ومیڈلز تقسیم کئے ۔ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے اقبال خان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں میزنان ٹیم ایبٹ آباد نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد مردان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔
پہلے کواٹر میں ایبٹ آباد کے فارورڈ عادل نے تیسرے منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ ساتویں منٹ میں تیمور نے گول سکور کر کے مقابلہ دو صفر کر دیا، اس دوران مردان کو پنلٹی سٹروک ملا جو کہ اس نے ضائع کر دیا ،ایبٹ آباد کے عادل نے دوسر اکرتے ہوئے مقابلہ چار ایک کردیا،میچ کے آخری لمحات میں ایبٹ آباد کے فارورڈ سردار عمر نے گول بنا کر مقابلہ پانچ کر دیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا