پشاور، زیب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ملک جمخانہ نے میچ جیت لیا

منگل 28 اپریل 2015 16:57

پشاور، زیب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ملک جمخانہ نے میچ جیت لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) زیب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک جمخانہ کرکٹ کلب نے ارباب نیاز کرکٹ کلب کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ، میچ میں ارباب نیاز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز بنائے نجیب نے 44 اور امتیاز 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے ، ملک جمخانہ کی طرف سے نور نے تین اور حیات نے دو وکٹیں حاصل کی ، جواب میں جمخانہ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

نور 72 اورسلمان38 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ارباب نیاز کرکٹ کلب کی طرف سے عدنان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں جمہار کلب پشاور لائنز کرکٹ کلب کو 53 رنز سے شکست دیدی ٹورنامنٹ آرگنائز عالمزیب کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور ایونٹ کے تمام میچز میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ پیش کیا۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 16:57:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :