بدلتے وقت نے یوسف پٹھان کو ٹھنڈے مزاج کا مالک بلے باز بنا دیا

بدھ 29 اپریل 2015 11:32

بدلتے وقت نے یوسف پٹھان کو ٹھنڈے مزاج کا مالک بلے باز بنا دیا

پونے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) جارحانہ بھارتی بیٹسمین یوسف پٹھان کو بدلتے وقت نے ٹھنڈے مزاج کا مالک بنا دیا ہے اور اب وہ سینئر بیٹسمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو اولیت دینے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ بیٹسمین نے گزشتہ دنوں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو دو اہم شراکتوں کے سہارے فتح دلائی تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اچھی گیندوں پر بھی سنگلز لینے سے نہیں چوکتے اور چوکے یا چھکے لگانے کیلئے خراب گیندوں کا انتظار کرتے ہیں۔ یوسف کے مطابق اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی جارح مزاجی کھو بیٹھے ہیں بلکہ اب ان میں سینئر بیٹسمین کے طور پرزیادہ ذمہ داری آگئی ہے ۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 11:32:56