تیسرا ٹی20، آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نی149کا مطلوبہ ہدف باآسانی 4 وکٹیں گنوا کر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا

اتوار 8 ستمبر 2024 10:55

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ ایڈنبرا میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

برینڈن میک مولن 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جارج مٴْنسے کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 3، آرون ہارڈی اور شان ایبٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف باآسانی 4 وکٹیں گنوا کر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔کیمرون گرین نے 62 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان مچل مارش 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 08/09/2024 - 10:55:06

متعلقہ عنوان :