انگلینڈ کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کے وینیوز سامنے آگئے
انگلینڈ کیخلاف سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے
ذیشان مہتاب اتوار 8 ستمبر 2024 13:38
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 ستمبر 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ کیخلاف آئندہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے وینیو سے پردہ اٹھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسٹیڈیمز میں تزئین و آرائش کی وجہ سے ممکنہ طور پر مقام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کئے جانے کی افواہیں گردش کررہیں تھی تاہم بورڈ سربراہ نے قیاس آرائیوں سے پردہ اٹھا دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ممکنہ طور پر میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس دورہ پاکستان کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 08/09/2024 - 13:38:12
PAK vs ENG 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کراچی،سینڈزپٹ کے مقام پر ایک خاندان کے 4 افراد ڈوب گئے‘2لاشیں مل گئیں
-
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، ایشین چیمپئن سری لنکا کو لگاتار دوسری شکست
-
ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں،تمام پلیئرز کا مورال بلند ہے،انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھے نتائج دیں گے،نائب کپتان سعود شکیل
-
روایتی گیمز کے سلسلے میں مرغز صوابی میں روایتی کھیل بلا کاٹ ریس کا انعقاد کیا
-
آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر11 سکواش چیمپئن شپ سندھ کے محمد صائم نے جیت لی
-
ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی