ا*لفظوں کے کھیل ’اسکریبل‘ میں پاکستان کے نوجوان کا ایک اور کارنامہ

e16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے

اتوار 8 ستمبر 2024 18:05

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2024ء) لفظوں کے کھیل ’’اسکریبل‘‘ میں پاکستان کے نوجوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا ہے، 16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کولمبو میں منعقدہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 138 پلیئرز نے حصہ لیا تھا، عفان سلمان نے 23 میں سے 19 گیمز جیتے۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز 17 راؤنڈ کے اختتام پر تینوں ٹاپ پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہیں۔ایونٹ کے آخری روز اتوار کو سات راؤنڈز ہوئے جس کے اختتام پر نئے یوتھ اسکریبل ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ ہوا۔
وقت اشاعت : 08/09/2024 - 18:05:09

متعلقہ عنوان :