اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 12ستمبر کو چیمپئنزون ڈے کپ کے سلسلہ میں سیکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل

گ*افتتاحی تقریب 12ستمبر کو منعقد ہوگی، تقریب میںملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے

اتوار 8 ستمبر 2024 18:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2024ء) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 12ستمبر کو اشروع ہونے والے چیمپئنزون ڈے کپ کے سلسلہ میں سیکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل ،افتتاحی تقریب 12ستمبر کو منعقد ہوگی، تقریب میںملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے، پہلے میچ میں مصباح الحق کی وولوز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا ، کرکٹ شائقین کا12ستمبر سے 22ستمبر تک جنرل اور فرسٹ کلاس انکوژر داخلہ مفت ہو گا ، ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئیں ، آن لائن کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 14سال بعدپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام بڑا کرکٹ ایونٹ چیمپئن ون ڈے کپ ہو نے جا رہا ہے ، چیمپئنز ون ڈے کپ 12ستمبر سے 29ستمبر تک جاری رہے گا ، جس میں ملک بھر کے نامور کرکٹرز کو پا نچ ٹیمو ں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پا نچو ں ٹیمو ں کے درمیا ن دس میچز کھیلے جا ئیں گے ، 12 ستمبر کو افتتاحی میچ میں مصباح الحق کی وولوز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا،ٹورنامنٹ کا اختتام چار دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ ہوگا، جس کا اختتام اتوار، 29 ستمبر کو فائنل میں ہوگا،اس سلسلہ میں سیکو رٹی سمیت تما م انتظا ما ت کو حتمی شکل دیدی گئی ، کرکٹ شائقین کا12ستمبر سے 22ستمبر تک جنرل افرسٹ کلاس انکوژر داخلہ مفت ہو گا ،جبکہ 24،25اور27ستمبر کو ہو نے وا لے میچیز کی ٹکٹ 200سی300روپے تک دستیا ب ہو گی اور فا ئنل کیلئے شا ئقین جنرل انکو ژر کے ٹکٹ 300 سی400روپے تک خریدسکیں گے ،ٹکٹو ں کی آن لائن خریداری بھی ہو سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 08/09/2024 - 18:05:09

متعلقہ عنوان :