چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی

پیر 9 ستمبر 2024 18:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کرکٹ گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چیمپیئنز کپ کے مینٹورز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز کپ کو برانڈ بنانے کے لیے مینٹورز پر بھاری ذمہ داری ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنائی جائے گی، کھلاڑیوں? کو پریکٹس کی یکساں سہولتیں دیں گے۔ملاقات میں مصباح الحق، شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد سے ایونٹ پر مشاورت ہوئی۔ مینٹورز نے اقبال اسٹیڈیم کی پچز اور گراؤنڈ کی بہتری کی تجاویز دیں۔
وقت اشاعت : 09/09/2024 - 18:24:29