کھلنا ٹیسٹ :دوسرے روز پاکستانی باوٴلنگ ردھم میں آگئی

بدھ 29 اپریل 2015 15:43

کھلنا ٹیسٹ :دوسرے روز پاکستانی باوٴلنگ ردھم میں آگئی

کھلنا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی باؤلنگ لائن اپنے ردھم میں آگئی، بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کوبڑا اسکوربنانے سے روک دیا، بنگلہ دیش کیخلاف حالیہ سیریز میں قومی اؤلنگ لائن پہلی مرتبہ فارم میں نظرآئی، اسپنرز نے خوب گیندیں گھمائیں جبکہ فاسٹ باؤلرز نے بھی عمدہ باؤلنگ کی،کھیل کے دوسرے روزشاہینوں نے بنگالی بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا، پوری ٹیم چھیانوے رنز کے اضافے کے بعد تین سوبتیس رنز پربک ہوگئی،ذوالفقاربابر نے آغاز میں بریک تھرو دلایا،تھوڑی بہت مزاحمت ہوئی لیکن آخری پانچ وکٹیں صرف ستائیس رنز کے اضافے کے بعد گرگئیں،وہاب ریاض اوریاسرشاہ نے تین تین وکٹیں اڑائیں تو حفیظ اور بابر نے دو،دو شکار کیے۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 15:43:35