بھارتی باکسرجوروال کا سامنا کرنے کے لئے بھر پور تیاری کر رہاہوں ،امید ہے باکسنگ کے اس اہم مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کروں گا، باکسرعثمان وزیر

منگل 10 ستمبر 2024 17:16

بھارتی باکسرجوروال کا سامنا کرنے کے لئے بھر پور تیاری کر رہاہوں ،امید ہے  باکسنگ کے اس اہم مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کروں گا، باکسرعثمان وزیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی باکسر جوروال کے خلاف اپنی آئندہ فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حریف باکسر جوروال کا سامنا کرنے کے لئے بھر پور تیاری کر رہاہوں ،امید ہے کہ باکسنگ کے اس اہم مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔یہ بات انہوں منگل کو اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی باکسر کے خلاف یہ سنسنی خیز مقابلہ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہوگا،جیسا کہ عثمان وزیر اپنے 14 ویں پیشہ ورانہ مقابلے کے لئے تیار ی کر رہے ہیں ، وہ بھارت کے ایک مضبوط حریف کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے، باکسنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تاریخی مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلسل13 بین الاقوامی فتوحات کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

عثمان وزیر نے کہا کہ 26 ستمبر کا دن ہمارے لئے کامیابی کا اہم دن ہوگا۔عثمان وزیر کے شاندار ریکارڈ اور ٹائٹلز بشمول ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل، اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیتے ہیں۔عثمان وزیر قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان اور گلگت بلتستان کے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے آئندہ مقابلےکے لیے اپنی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے باکسنگ مقابلے میں فتح حاصل کرنے کے لئے پرعزم کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 10/09/2024 - 17:16:58