بلاول بھٹی کو دورہ بنگلہ دیش کے باقی ٹیسٹ میچز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 19:59

بلاول بھٹی کو دورہ بنگلہ دیش کے باقی  ٹیسٹ میچز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) نوجوان آل راوَنڈر بلاول بھٹی کو دورہ بنگلہ دیش کے باقی ٹیسٹ میچز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نوجوان آل راوَنڈر بلاول بھٹی کو دورہ بنگلہ دیش کے باقی ٹیسٹ میچز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹی کو فاسٹ باوَلر راحت علی کے زخمی ہونے کے باعث ان کی جگہ سکواڈمیں شامل کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹی اس وقت سری لنکا اے ٹیم کیخلاف سیریز میں حصہ لے رہے تھے تاہم اب ان کو فوری طور پر بنگلہ دیش بھیجا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ تابش علی کو سری لنکا میں موجود پاکستان اے ٹیم کیلئے بھیجا جائے گا۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 19:59:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :