آئی جی اسلام آباد سے اتھلیٹ عمیرہ شیراز کی ملاقات، میراتھن میں کامیابی پر مبارکباد

بدھ 11 ستمبر 2024 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2024ء) آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی سے اسلام آباد پولیس کی قابل اور ہونہار ایتھلیٹ عمیرہ شیراز نے ملاقات کی۔ آئی جی اسلام آباد نے لیڈی کانسٹیبل کو میراتھن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملاقات کے موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے لیڈی کانسٹیبل کو میراتھن رننگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عمیرہ شیرازکی کامیابی ان کی استقامت کی طاقت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے، کانسٹیبل عمیرہ شیراز اسلام آباد پولیس کا مثبت چہرہ ہے،انہوں نے نہ صرف کھیلوں کے میدان میں اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا بلکہ یہ خواتین کے لئے بھی مشعل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین کو خودمختار بنانے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی،کانسٹیبل عمیرہ شیرازنے دی قراقرم چیلنج اور قراقرم الٹرا کی طرف سے منعقدہ ہائی الٹی ٹیوڈ میراتھن مقابلو ں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 11/09/2024 - 19:30:18