چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز کے شیڈول اور ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

بدھ 11 ستمبر 2024 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2024ء) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں (کل) جمعرات سے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز کے شیڈول ، امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔جمعرات تا اتوار کے تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ جمعرات 12 ستمبر کویو ایم ٹی مارخورز بمقابلہ پینتھرزمیں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز، ولید یعقوب تھرڈ امپائر ، ذوالفقار جان فورتھ امپائر اور علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جمعہ 13 ستمبر کوالائیڈ بینک اسٹالینز بمقابلہ نورپور لائنزمیں علیم ڈار اور ولید یعقوب آن فیلڈ امپائرز ،آصف یعقوب تھرڈ امپائر ، ذوالفقار جان فورتھ امپائر اور علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔ہفتہ 14 ستمبر کوڈولفنز بمقابلہ پینتھرزمیں آصف یعقوب اور ذوالفقار جان آن فیلڈ امپائرز،علیم ڈار تھرڈ امپائر ، ولید یعقوب فورتھ امپائر اور بلال خلجی میچ ریفری جبکہ اتوار 15 ستمبرکو یو ایم ٹی مارخورز بمقابلہ الائیڈ بینک اسٹالینزمیں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ، ولید یعقوب تھرڈ امپائر ، ذوالفقار جان فورتھ امپائر اور بلال خلجی میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 11/09/2024 - 21:10:08

متعلقہ عنوان :