چیمپیئنز ون ڈے کپ، سکیورٹی پلان تیار، 2 ہزار سے پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی فراہم کرینگے

بدھ 11 ستمبر 2024 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2024ء) سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر چیمپیئنز کرکٹ ون ڈے کپ کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ، ایونٹ کے دوران 2 ہزار سے پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سیکیورٹی کے سخت اتظامات کیے گئے ہیں ، سیکورٹی پلان کے مطابق سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کو تین لیئر سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے گا ۔

تین لیئر سیکورٹی حصار کو ریڈ زون، یلو زون اور پارکنگ آئوٹر ڈور میں تقسیم کیا گیا ہے۔شہریوں کی سہولت کے مدنظر ٹریفک کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔چیمپیئنز کرکٹ کپ میچز کی سیکورٹی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 11/09/2024 - 21:40:06