سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل سیکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں 30زیر تعمیر سپورٹس منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بھی شرکت

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل سیکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ ،پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا،پلاننگ آفیسر پی اینڈ ڈی ڈیپاٹمنٹ پنجاب سانیہ ساجد اور سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ سمینہ جمیل و یگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں 30زیر تعمیر سپورٹس منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ80فیصد سے زائد مکمل ہونیوالی6منصوبوںکو جلد مکمل کیا جائے ان منصوبوں میں سپورٹس میڈیسن کلینک لاہور، فٹ بال گراؤنڈ مریدکے، تحصیل سپورٹس کمپلیکس چونیاں،کہوٹہ جمنازیم ہال اور دھوبی گھاٹ فٹ بال گراؤنڈ مری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 24 زیر تعمیر پراجیکٹس کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیں اور 15 دن بعد رپورٹ پیش کریں۔سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال نے مزید کہا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے بھر میں سپورٹس کلچر کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے ،سپورٹس کے نئے منصونہ جات کی تکمیل سے سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، صوبہ میں سپورٹس کا کلچر پروان چڑھے گا۔
وقت اشاعت : 12/09/2024 - 22:24:36

متعلقہ عنوان :