پیپلز سپورٹس ونگ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں میں لانے کیلئے حوصلہ افزائی کرتی رہے گی،گورنر پنجاب

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ سنٹرل پنجاب کے زیر انتظام صدر آصف علی زرداری یوم آزادی شرکاء سائیکلسٹ میں سپورٹ سائیکل اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت مند معاشرہ صحت مند سرگرمیوں کے بغیر ناممکن ہے ، سپورٹس سرگرمیوں کو حکومت پروموٹ کرے گی اور انہیں وسائل فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوانوں نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں لانے کے لئے پیپلز سپورٹس ونگ اسی طرح حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کھیلوں کے کلچر کو واپس لانا اور پنجاب کی ثقافت اور اس کی رونقوں کو بحال کرنا ہے۔اس موقع پر شرکاء سائیکلسٹ کو سپورٹ سائیکل تقسیم کیے گئے ۔
وقت اشاعت : 12/09/2024 - 22:20:11