ہندوستان ایک روایتی حریف ہے ہندوستان کا کھلاڑی بہتر کوچ سے تربیت کر رہے ہیںاور میں سپانسرز کے پیچھے گھوم رہا تھا، باکسر محمد شعیب زہری

جمعہ 13 ستمبر 2024 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2024ء) ہندوستان ایک روایتی حریف ہے ہندوستان کا کھلاڑی بہتر کوچ سے تربیت کر رہے ہیںاور میں سپانسرز کے پیچھے گھوم رہا تھاگورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتا ہوںکہ انہوں نے تمام مالی سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے تعلق رکھنے والی باکسر محمد شعیب زہری نے گورنر ہاوس پشاور میںاپنی ہی اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتا ہوںہندوستان ایک روایتی حریف ہے جب باکسنگ شروع کی تو گھر سے ہی والدین نے مزاحمت کی،امید تھی کہ ایک دن عالمی سٹار بن کر دیکھاونگا،آج تک کوئی مقابلہ نہیں ہارا،اب تک 100 سے زائد مقابلے جیت چکا ہوں،اگلے مقابلے پر توجہ سے مرکوز ہے،ایک سال سے ہندوستان کے کھلاڑی سے مقابلہ زیر التوا ہے،گورنر خیبرپختونخوا کے پاس آیا اور انہیں اپنے مشکلات سے آگاہ کیافیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام مالی سپورٹ فراہم کرینگے ہندوستان کا کھلاڑی بہتر کوچ سے تربیت کر رہے ہیںاور میں سپانسرز کے پیچھے گھوم رہا تھا،اب سپورٹ مل گئی ہے ،بھرپور تیاری کرونگا ،
وقت اشاعت : 13/09/2024 - 18:28:54