کھیل و کود سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے،ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین عمرانی

جمعہ 13 ستمبر 2024 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین عمرانی نے کہا ہے کہ کہ کھیل و کود سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بی آر سی ژوب میں فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل میچ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائنل میچ جماعت دہم اور سال اول کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین عمرانی نے کہا کہ کھیل کود سے ذہنی صلاحیتیں پروان چڑھنے کے ساتھ جسمانی نشوونما اور مضبوط صحت کی تشکیل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے،نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہی سرگرمیاں ایک صحتمندانہ ماحول تخلیق کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اس حسین امتزاج کے ماحول میں رہتے ہوئے اساتذہ کی صلاحیتوں اور تجربوں سے استفادہ کرکے اپنے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے کوششیں بروئے کار لائیں۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پرپرنسپل پروفیسر حسن اقبال نے ادارے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین عمرانی کو شیلڈ پیش کیا۔
وقت اشاعت : 13/09/2024 - 18:41:22

متعلقہ عنوان :