چیئر مین زمبابوین کرکٹ بورڈ نے مئی میں ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

جمعرات 30 اپریل 2015 14:35

چیئر مین زمبابوین کرکٹ بورڈ نے مئی میں ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈکے چیئر مین ولسن مینس نے مئی میں اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ زمبابوے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ولسن مینس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ان کی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کر ے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے والدین اور حکومت کے ساتھ بات چیت کر کے ان کی سکیورٹی بہتر سے بہتر کر نے کی بھر پور کوشش کرے گا۔

سابق کرکٹر اور زمبابوین کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمبل نے کہا کہ ہم پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے سلسلے میں کر رہے ہیں اور اگست میں پاکستان بھی زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں چیئر مین پی سی بی، آئی جی مشتا ق سکھیرا اور سی سی پی او لاہور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیکر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ زمبابوے کو ٹیم کو مکمل فول پروف سکیورٹی دی جائے گی تاکہ دیگر ممالک کو بھی پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنے پر راضی کیاجاسکے۔ یاد رہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 19مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی او ر تمام میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 30/04/2015 - 14:35:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :