آل راولپنڈی کیرم کمیٹی کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں کیرم ٹورنامنٹ مقابلوں کا آغاز گزشتہ روز کوٹلی ستیاں میں شروع

اتوار 15 ستمبر 2024 14:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2024ء) آل راولپنڈی کیرم کمیٹی کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں کیرم ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز گزشتہ روز کوٹلی ستیاں میں ہو گیا ہے ، آل راولپنڈی کیرم کمیٹی کے شعبہ نشر و اشاعت کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں سیزن فور ٹورنامنٹ کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے جس میں راولپنڈی بھر سے کیرم کلبز کی نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، ایونٹ میں اسلام آباد کی نمائندگی جی سیون کلب کی ٹیم کر رہی ہے ، تمام کلبز نے ٹورنامنٹ کو کیرم کے فروغ کے لئے حوصلہ افزا قدم قرار دیتے ہوئے منتظمین کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے فائنل مقابلے 22 ستمبر کو ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی ۔آل راولپنڈی کیرم کمیٹی کے صدر عباس عابدی کا کہنا ہے کہ مسابقتی اور تفریحی کھیل ہماری روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں ، کیرم کے مقابلوں کا مقصد معاشرے میں روایتی کھیلوں کے رواج کو فروغ دینا اور ان کا احیاء کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2024 - 14:20:19

متعلقہ عنوان :