دماغی طور پر مضبوط نہ ہونا رکاوٹ کا باعث رہا ہے،ہرمن پریت کور

بدھ 18 ستمبر 2024 17:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹرز کے لیے دماغی مضبوطی اہم ہے۔ہرمن پریت کور نے اپنے بیان میں کہا کہ دماغی طور پر مضبوط نہ ہونا رکاوٹ کا باعث رہا ہے، ہم نے اس رکاوٹ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ہے، ہم ایک عرصے سے دماغی طور پر مضبوط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کوئی چھوٹا فارمیٹ نہیں ہے، آپ ایک دن میں چالیس اوورز کا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخری چار پانچ اوورز میں دماغی طور پر مضبوط ٹیم ہی میچ جیتتی ہے۔بھارتی ویمن کپتان نے کہا کہ ہم بھی دماغی مضبوطی پر کام کر رہے ہیں، اگر آخری 5 اوورز میں دماغی استحکام رہتا ہے تو صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 17:35:48

متعلقہ عنوان :